Advertisement

ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی دوستیوں کا انکشاف کردیا

ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی دوستیوں کا انکشاف کردیا

ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی دوستیوں کا انکشاف کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم 28 اگست کو ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے گروپ میچز میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے پچھلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی تھی جس کی وجہ سے روایتی حریف بھارت پر دباؤ ہوگا۔

تاہم بھارت کے پاس جسپریت بمراہ اور محمد شامی جیسے بولرموجود ہیں جو پیش گوئیوں کو غلط ثابت کرسکتے ہیں۔

شائقین کو اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں دونوں ممالک کی عوام کے جذبات مختلف ہوتے ہیں اور کوئی بھی اپنی ٹیم کو ہارتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا۔

ایسے وقت میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے کھیل کے دنوں کی مثبت یادیں بیان کی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پاکستان کے سابق اسپنر شقلین مشتاق سے دوستی ہے جب کہ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں کرکٹ سمیت آف اسپن بولنگ کے فن پر بات کیا کرتے تھے۔

Advertisement

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میں ان سے کرکٹ پر بحث کیا کرتا تھا، مجھے 1999 میں دہلی میں ہونے والا ٹیسٹ میچ یاد ہے جس میں انیل بھائی نے 10 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی اس میچ میں کھیل رہا تھا، یہ واحد موقع تھا جب میں نے سکون محسوس کیا تھا کیونکہ مجھے وکٹ نہیں ملی تھی۔

ہربھجن سنگھ نے اس میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب انیل بھائی نے 6،7 وکٹیں لے لیں تو مجھے امید ہوگئی تھی کہ اب مجھے کوئی وکٹ نہیں ملے گی اور انہیں ہی تمام وکٹیں حاصل کرنی چاہیے۔

ہربھجن نے مزید انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بھی اچھے دوست ہیں اور وہ ان کے لیے پاکستان سے خصوصی تحائف بھی لاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میرے بہت سے ایسے دوست بھی تھے جو میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری چپلیں لایا کرتے تھے۔

ہربھجن سنگھ کے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاک بھارت مقابلے میں دشمنی اور نفرت کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔ امید ہے کہ شائقین بھی اس سے کچھ سیکھیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ اس احترام کے ساتھ پیش آئیں گے جس کا انسان مستحق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version