Advertisement

ایشیا کپ 2022: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین ٹیم میں شامل

ایشیا کپ 2022 کے لیے انجرڈ شاہین  شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین  کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حسنین 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیں گے۔

22 سالہ محمد حسنین 18 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

محمد حسنین اس وقت برطانیہ میں ہیں جہاں وہ دی ہنڈریڈ لیگ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔وہ وہیں سے ٹیم  میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب  آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔  وہ عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے جو نیدرلینڈز کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر کو ڈاکٹرز نے چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version