Advertisement

شاہین آفریدی کو انجری سے مکمل نجات کیلئے لندن بھیج دیا گیا

پی سی بی نے شاہین آفریدی کو انجری سے مکمل نجات  کے لیے لندن بھیج دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا ان کی بہتری کے لیے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی سی بی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا۔ہم پرامید ہیں کہ شاہین آفریدی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی لندن  میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں ۔

Advertisement

ڈاکٹر امتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے  ہیڈآف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپر فٹ بال کلب لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاونٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے۔وہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

توقع ہے کہ شاہین آفریدی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔

ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version