Advertisement

انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے  جنوبی افریقہ  کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز  کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ نے  جنوبی افریقہ  کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز  کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں اولی روبنسن کی واپسی ہوئی ہے۔

اولی روبنسن مارچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

https://twitter.com/ICC/status/1554459575608295426

کورونا کا شکار ہوکر بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہونے والے  وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس بھی  اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کےمابین ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ اس وقت 71.43 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

اسکواڈ:

 بین اسٹوکس (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جونی بیئر اسٹو ، اسٹورٹ براڈ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین فوکس، جیک لیچ، ایلکس لیس ، کریگ اوورٹن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1554455755998330884

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version