کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کی میڈلز میں سنچری مکمل

کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کی میڈلز میں سنچری مکمل
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز میں سنچری مکمل کرلی ہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی سنچری مکمل کی ہے جبکہ آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک 42 گولڈ میڈؒل، 32 سلور میڈؒل اور 32 برانز میڈل لے کر مجموعی طور پر 106 میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلوی ایتھلیٹس سب پر بازی لے گئے
میڈؒلز کی فہرست میں دوسرا نمبر میزبان انگلینڈ کا ہے جو 31 گولڈ میڈلز سمیت 86 میڈلز حاصل کرچکا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 26 میڈلز حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں کوئی بھی پاکستانی ایتھلیٹس اب تک میڈل لینے میں کامیاب نہیں رہا ہے جبکہ اس میڈلز کی فہرست میں کینیڈا کا چوتھا، جنوبی افریقہ کا پانچواں اور بھارت کا چھٹا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News