Advertisement

ایشیاکپ میں افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

ایشیاکپ میں افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

ایشیاکپ میں افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان بیٹنگ

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیے جب کہ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 35 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

علاوہ ازیں افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی نے 21، رحمان اللہ گربز 17 اور کریم جنت نے 15 رنز اسکور کیے جب کہ راشد خان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان بیٹنگ

130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروعات میں مشکلات کا شکار رہی اور کپتان بابر اعظم صفر رن پر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ ٖفخرزمان کی گری جب وہ 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان بھی 45 رنز کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شاداب خان اور افتخار احمد نے وکٹ کو سنبھالتے ہوئے اسکور کو 87 رنز تک پہنچایا جب کہ افتخار احمد 30 اور شاداب خان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

بعد ازاں پاکستان کی یکے بعد دیگرے چار وکٹیں گرگئی لیکن آخر میں نسیم شاہ نے دھواں دھار دو چھکے لگاکر میچ کا اختتام کیا جب کہ شاداب خان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔

افغانستان الیون

کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، فرید احمد، رحمان اللہ گربز، راشد خان، فضل الحق فاروقی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version