Advertisement

مشفیق الرحیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مشفیق الرحیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مشفیق الرحیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلادیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ایشیاکپ میں خراب پرفارمنس کے بعد ٹی ٹوئٹنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلادیش کے 35 سالہ سابق کپتان مشفیق الرحیم کا سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں فخر کے ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرتا رہوں گا، مجھے امید ہے کہ میں ان دونوں فارمیٹس میں اپنی قوم کو کامیابیاں دلواسکوں گا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں بنگلادیش پریمیئر لیگ اور دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیتا رہوں گا‘۔

واضح رہے کہ مشفیق الرحیم کا یہ اعلان متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں افغانستان اور سری لنکا کے خلاف بنگلادیش کی شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔

ان میچز میں انہوں نے صرف پانچ رنز ہی اسکور کیے تھے جب کہ ایشیا کپ سے قبل انہیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version