Advertisement

بابر اعظم مسلسل ناکام، مداحوں کی ویرات کوہلی سے دور رہنے کی اپیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیاکپ میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ دوسرے میچ وہ 8 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں بھی بابر اعظم 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جب کہ اس میچ میں شائقین کی ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں تاہم وہ ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔

بابر اعظم کی مسلسل ناکامی کو دیکھتے ہوئے مداحوں نے ان سے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

https://twitter.com/somnath20094585/status/1565717872705298432

Advertisement

احسن چٹھا نامی صارف کہتے ہیں کہ ’پریشان نہ ہوں، بابر اور کوہلی نے محدود وقت کے لیے اپنی فارم کا تبادلہ کیا ہے‘۔

https://twitter.com/AhsanChatha43/status/1565717409801158658

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے ویرات کوہلی اپنی پرفارمنس کو لے کر مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے مداحوں کو ان کی سنچری کا شدت سے انتظار ہے۔

خیال رہے کہ ایشیاکپ میں آج پاکستان کا بمقابلہ ہانگ کانگ سے جاری ہے جس میں پاکستان کے لیے جیتنا انتہائی ضرروی ہے کیونکہ میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگی۔

آج ایشیاکپ کے گروپ اسٹیج کا آخری میچ ہے جب کہ بھارت، افغانستان اور سری لنکا پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version