Advertisement

چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ کو تنہا چھوڑ دینے سے متعلق خبروں کی تردید

چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ کو تنہا چھوڑ دینے سے متعلق خبروں کی تردید

چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ کو تنہا چھوڑ دینے سے متعلق خبروں کی تردید

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شاہین شاہ کو تنہا چھوڑ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے فین فورم پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کہنا غلط ہے کہ پی سی بی شاہین شاہ کا ساتھ نہیں دے رہا‘۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں اور ان کو تنہا چھوڑنے سے متعلق یہ بحث غیر ضروری ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ بورڈ اپنے اسٹار کھلاڑی کو تنہا چھوڑدے، شاہین شاہ کو پی سی بی کا مکمل تعاون حاصل ہے اور برطانیہ میں ان کے ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے۔

چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں ورلڈ کپ میں جب وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو بورڈ نے اپنے کھلاڑی کی خدمت کی تھی جب کہ ڈاکٹرز نے رات جاگ کر کھلاڑی کو ٹھیک کیا تھا جس وجہ سے وہ فائنل کھیلنے کے قابل ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح فخرزمان بھی اب جارہے ہیں اور انہیں بھی بورڈ کا مکمل تعاون حاصل ہے، جتنا ہم اپنے کھلاڑیوں کے لیے کرتے ہیں کوئی دوسرا بورڈ نہیں کرتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے پی سی بی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شاہین شاہ کی مدد نہیں کررہے جب کہ شاہین شاہ اپنے ہی ٹکٹ پر برطانیہ گئے ہیں اور وہ اپنے پیسوں پر وہاں رہ رہے ہیں، میں نے وہاں ان کے لیے ڈاکٹر کا بندوبست کیا ہے‘۔

Advertisement

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اس سب میں کچھ نہیں کررہا، جہاں تک میں جانتا ہوں وہ وہاں رہنے اور ڈاکٹروں کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے خود سے ہی سب کچھ کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version