محمد حفیظ کا ابرار احمد کو نہ کھلانے پر مایوسی کا اظہار

محمد حفیظ کا ابرار احمد کو نہ کھلانے پر مایوسی کا اظہار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اسپنر ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے 23 سالہ کھلاڑی ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن انہیں ابھی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معلوم تھا کہ شعیب ملک کو عزت نہیں دی جائے گی، تب ہی ساتھ ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا، محمد حفیظ
محمد حفیظ کا خیال ہے کہ ابرار احمد کو کم از کم چار میچز میں ضرور کھلانا چاہیے تھا تاہم انہوں نے نوجوان کرکٹر کو محنت جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
محمد حفیظ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد کو نہ کھلانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Feeling sorry for Abrar Ahmed ( mystery spinner ) not to have a game so far in this series #PakvsEngland2022. He should have given four games in this series to showcase his bowling talent but….. keep working hard young man pic.twitter.com/qcT1HDLEu0
Advertisement— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 30, 2022
انہوں نے لکھا کہ ’ابرار احمد کو اس سیریز میں کم از کم چار میچز میں اپنی بولنگ کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملنا چاہیے تھا لیکن نوجوان آدمی محنت کرتے رہو‘۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ کو آرام نہ کروانا مجرمانہ فعل ہے، محمد حفیظ
واضح رہے کہ ابرار احمد اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7.63 کی اکنامی سے 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News