Advertisement

ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کی شائستہ فطرت کے دیوانے

ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کی شائستہ فطرت کے دیوانے

ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کی شائستہ فطرت کے دیوانے

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں شدید دشمنی کے باوجود کافی حد تک احترام بھی موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2020 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت مقابلے کے بعد بھارت کے سابق ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی سے بابر اعظم سے موازنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس پر سابق بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان ہمیشہ سے احترام کا رشتہ ہے، انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بابر بہت آدمی ہیں اور میری ہمیشہ ان سے اچھی بات چیت رہی ہے اور میں ان کا احترام کرتا ہوں‘۔

ویرات کوہلی نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’2019 میں ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ میں  بابر اعظم نے مجھ سے مشورے کے لیے رابطہ کیا تھا اور وہ ہمیشہ سیکھنے کے خواہشمند رہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں پاک بھارت میچ کے بعد انہوں نے مجھ سے بات کی اور اس میں کوئی حیرانی نہیں ہے کہ وہ سیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے کھیل میں بھی نظر آتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے دوران دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں میں کافی دوستی نظر آئی جب کہ کھلاڑیوں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت بھی کی۔

اس حوالے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کی شائستہ فطرت سے پیدا ہوتا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ بابر اعظم اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑیوں سے مل کر ہمیشہ اچھا لگا ہے، وہ سب دوستانہ ہیں اور ہم سب سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سپر فور مرحلے میں بھارت کا اگلا مقابلہ 6 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف ہوگا جس میں بھارت کا جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version