سوریا کمار یادیو نے رضوان سے بڑا ریکارڈ چھین لیا

سوریا کمار یادیو نے رضوان سے بڑا ریکارڈ چھین لیا
سوریا کمار یادیو بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رواں سال بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے 2022 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 700 سے زیادہ رنز بنالیے ہیں جب کہ انہوں نے شیکھر دھون سے ریکارڈ بھی چھین لیا ہے، شیکر دھون نے 2018 میں 689 رنز اسکور کیے تھے۔
سوریا کمار یادیو نے یہ ریکارڈ 180 رنز سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ اور 40 سے زیادہ کی اوسط سے بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بھارت کے سوریاکمار یادیو کی بڑی چھلانگ
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے 17 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے جب کہ چوتھے نمبر پر آنے والے سوریا کمار یادیو نے پہلی 3 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر ٹیم کو جان بخش دی تھی۔
اس میچ میں سوریا کمار یادیو 33 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بھارت نے 3 اوور سے بھی پہلے ہدف مکمل کرلیا۔
اننگز کے آغاز میں دو چھکے لگانے کے بعد انہوں نے محمد رضوان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، محمد رضوان کو ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل تھا۔
محمد رضوان نے 2021 میں 42 چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جب کہ 2021 میں مارٹن گپٹل نے بھی 41 چھکے لگائے تھے۔
سوریا کمار یادیو نے 2022 میں 45 چھکے لگائے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ریکارڈ ہے، محمد رضوان نے 26 اننگز میں 42 چھکے لگائے تھے جب کہ سوریا کمار یادیو نے صرف 21 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 801 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News