Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

قومی کرکٹ  ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی  جس کے مطابق محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل مصباح الحق اور بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  1155 دن تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سر فہرست رہے اور اب وہ  794 پوائنٹس کے ساتھ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو 775 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 731 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

بولنگ اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، انگلینڈ کے عادل رشید، افغانستان کے راشد خان اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version