Advertisement

شان ٹیٹ نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے معترف

شان ٹیٹ نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے معترف

شان ٹیٹ نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کہتے ہیں کہ نسیم شاہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت بولر ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں پاکستانی فاسٹ بولرز اور خصوصاً نسیم شاہ کے تعریف کی۔

بولنگ کوچ شان ٹیٹ کہتے ہیں ہمارے پاس بہترین فاسٹ بولرز ہیں اور میرے تمام بولرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جب کہ یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔

شاہین شاہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے شاہین آفریدی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں، شاہین بہتر ہورہے ہیں صرف اتنا جانتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک وکٹ نہیں دیکھی، ٹی 20 سیریز ہے تو وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا پچ کوئی خاص سرپرائز دے گی۔

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی دنیا بھر میں کھیلتے ہیں، ہم صرف انہیں اعتماد دے سکتے ہیں۔ مجھے اندازہ ہے کہ فاسٹ بولر کو جب کریمپس ہوتے ہیں تو کتنا درد ہوتا ہے۔

Advertisement

ایشیا کپ میں جب نسیم شاہ کو ٹانگ میں درد ہوا تو میں خود ان کو گراؤنڈ میں لینے گیا۔ نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں لیکن نسیم شاہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت بولر ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا انگلینڈ کے پاکستان آنے سے یہاں کے لوگ بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے جب کہ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کے پہلے چار میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ بقیہ تین میچز لاہور میں ہوں گے۔ کراچی میں 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو میچز ہوں گے جب کہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبرکو میچز ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version