قومی خواتین کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی کپتانی ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے آج صبح بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم کا اگلے ہی روز 3 اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش اور 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
7 اکتوبر کو قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی جبکہ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اور 11 اکتوبر کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔
قومی ٹیم میں کپتان بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن اور فاطمہ ثناء شامل ہیں۔
Pakistan Women's team arrived in Bangladesh for the ACC Women's T20 Asia Cup 🏏#BackOurGirls pic.twitter.com/067N89vilx
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 29, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

