Advertisement

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ بھارتی پرستار کی بدتمیزی

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ بھارتی پرستار کی بدتمیزی

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ بھارتی پرستار کی بدتمیزی

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ بھارتی پرستار نے بدتمیزی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں آصف علی کا کیچ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ارشدیپ سنگھ کے ویکیپیڈیا پیج کے ساتھ بھی کافی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، ابھی یہ تنازع ختم نہیں ہوا تھا کہ ارشدیپ سنگھ کو ایک بار پھر بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 ہوا کچھ یوں کہ سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد جب ارشدیپ سنگھ بھارتی ٹیم کے ساتھ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے واپس ہوٹل کے لیے روانہ ہورہے تھے تو کھلاڑی ایک ایک کرکے بس میں سوار ہورہے تھے۔

اسی لمحے جب ارشدیپ سنگھ ہوٹل سے باہر گاڑی میں روانہ ہونے کے لیے نکلے تو وہاں کھڑا بھارتی پرستار ان کی ویڈیو بنانے لگا اور اسی دوران اس شخص نے برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

Advertisement

بھارتی پرستار کی باتیں سن کر ارشدیپ سنگھ کچھ لمحے کے لیے وہی رکے اور اس شخص کو غصے سے گھورنے لگے جس کے بعد وہ بس میں سوار ہوگئے۔

Advertisement

یہ سب دیکھ کر بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ سیخ پا ہوگیا اور اس شخص کی کلاس لینا شروع کردی جس پر وہ شخص گھبرا گیا تاہم اسپورٹس جرنلسٹ نے اس کی شکایت وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version