Advertisement

کیا محمد رضوان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

کیا محمد رضوان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

کیا محمد رضوان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل سکیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے کمر میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کے 30 سالہ کھلاڑی محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے تھے۔

بیٹنگ کرتے وقت محمد رضوان جب رن لینے کے لیے دوڑے تو ڈیوڈ ملان کی تھرو پر ان کی کمر میں گیند لگ گئی تھی جس کے باعث ان کی کمر میں سوجن ہوگئی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ وہ دوسری اننگز میں کیپنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے جب کہ ان کی غیر موجودگی میں نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث نے کیپنگ کی ذمہ داری انجام دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بیٹر محمد رضوان اب مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور کمر کی تکلیف سے بھی انہوں نے نجات حاصل کرلی ہے جب کہ کل شیڈول کے مطابق چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان ایک سیریز سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 5 میچز میں 315 رنز اسکور کیے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں محمد رضوان ایک سیریز میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والے بھی پہلے بیٹر بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز سربیا کے لیزل ڈنبر کے پاس تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Next Article
Exit mobile version