نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت ہونے کا انکشاف

نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت ہونے کا انکشاف
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سے جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان جاری چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے الزام میں ایک فرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کیے جارہے تھے جب کہ سینکڑوں شائقین جعلی ٹکٹ خرید کر اسٹیڈیم تک پہنچ گئے تاہم جعلی ٹکٹ والوں کو اسٹیڈیم کے اندر جانے نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے اور ہم سے دھوکا ہوا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے ایک فرد کو گرفتار کیا ہے، سدیس رضا نامی شخص کے پاس سے 19جعلی ٹکٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سدیس رضا جعلی ٹکٹس فروخت کررہا تھا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت کرنے اور خریدنے والے 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی جاں بحق
جعلی ٹکٹس خریدنے والے لوگوں کو بھی پولیس پکڑ کر تھانے لے گئی ہے جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے ایک اور ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کے پاس سے 13 عدد جعلی ٹکٹس اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ہزار روپے فی ٹکٹ کے حساب سے شہریوں کو فروخت کررہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

