Advertisement

انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کرنے کا امکان

انگلش کپتان جوز بٹلر کا پاکستان  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل  طور پر مس کرنے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگلش کپتان ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے پاکستان کے خلاف مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں۔

 ممکنہ طور پر جوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں۔انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈرمعین علی کراچی  کے چاروں میچز میں قیادت کریں گے جبکہ لاہور کے میچز میں بھی قیادت ان ہی کے سپرد کی جائے گی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں اس لیے جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ روز 17 سال بعد پاکستان  کے دورے پر آئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version