Advertisement

پاک انگلینڈ ہوم سیریز؛ سندھ پولیس کی گاڑیاں اب شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائے گی

پاک انگلینڈ ہوم سیریز؛ سندھ پولیس کی گاڑیاں اب شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائے گی

پاک انگلینڈ ہوم سیریز؛ سندھ پولیس کی گاڑیاں اب شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائے گی

سندھ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو مفت انٹری کی اجازت کے بعد پولیس کی گاڑیاں انہیں مفت اسٹیڈیم پہنچائیں گیں۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی چیئرمین کی اجازت سے سیلاب متاثرین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اسٹیڈیم جانے کے لیے 15 پر کال کریں، انہیں اسٹیڈیم پہنچائیں گے اور ہماری ٹیمیں انہیں ٹرانسپورٹ مہیا کریں گیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انگلش ٹیم کے سیکیورٹی آفیشلز ہماری پلاننگ سے بہت خوش ہیں، ہم نے انگلش ٹیم کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی کے شہری اسٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے جب کہ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Advertisement

سیریز کے پہلے چار میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ بقیہ تین میچز لاہور میں ہوں گے۔ کراچی میں 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو میچز ہوں گے جب کہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبرکو میچز ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version