Advertisement

گوتم گھمبیر پر آفریدی کا تبصرہ، ہربھجن سنگھ کو مُسکرانا مہنگا پڑگیا

گوتم گھمبیر پر آفریدی کا تبصرہ، ہربھجن سنگھ کو مُسکرانا مہنگا پڑگیا

گوتم گھمبیر پر آفریدی کا تبصرہ، ہربھجن سنگھ کو مُسکرانا مہنگا پڑگیا

ہربھجن سنگھ کو گوتم گھمبیر پر کیے گئے آفریدی کے تبصرے پر مُسکرانا مہنگا پڑگیا ہے۔

ہربھجن سنگھ کی گوتم گھمبیر پر کیے گئے آفریدی کے تبصرے پر مُسکرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر بھارتی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بعد ازاں ٹرولرز کو جواب دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہم صرف مذاق کررہے تھے، گوتم میرے لیے بڑے بھائیوں جیسے ہیں اور میں ہر بھارتی کھلاڑی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو تو دوسروں کے کاموں میں صرف نقص نکالنا ہوتا ہے، مجھے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ گوتم اور میرا کیا رشتہ ہے۔

انہوں نے ٹرولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ان کا جو دل کرتا ہے وہ کرتے ہیں، میرا ان کو مشورہ ہے کہ جانوروں جیسا برتاؤ نہ کریں انسان بنے رہیں کیونکہ آپ انسان ہی پیدا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس میں اتوار کو پاک بھارت مقابلہ ہوا، مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی مشترکہ نشریات میں شاہد خان آفریدی نے گوتم گھمبیر کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Advertisement

https://twitter.com/biharshain/status/1563778871102967809?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1563778871102967809%7Ctwgr%5E514aa9ffc8416d4907cca5d9a19f3f14f8bb602a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F298138-

ان کا کہنا تھا کہ ’گوتم کے ساتھ ایک میچ میں ہونے والی لڑائی سے متعلق مجھے اب بھی پیغامات آتے ہیں جب کہ وہ ویڈٰیو اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’گوتم گھمبیر ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں پوری ٹیم ہی پسند نہیں کرتی‘ جب کہ شاہد آفریدی کی یہ بات سن کر ہربھجن سنگھ مُسکرا دیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version