ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے ندا ڈار کے ناقابل شکست 56 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 32 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، عائشہ نسیم 9، عالیہ ریاض 7 اور عمیمہ سہیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں جبکہ طوبیٰ حسن ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 3، پوجا وستراکر نے 2 اور رینوکا سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Nida Dar top-scores with an unbeaten 56 as Pakistan post 137-6 🏏#INDvPAK | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/fHyHRmO6S8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 7, 2022
جواب میں بھارتی ٹیم 20ویں اوور میں 124 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ریچا گھوش 26 اور دایالان ہیمالتھا 20 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
سمرتی مندھانا 17، دیپتی شرما 16، سبھینینی میگھنا 15، ہرمنپریت کور 12 ، پوجا وستراکر 5، رادھا یادیو 3، جمائما روڈریگیز 2 اور راجیشوری گائیکواڈ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ رینوکا سنگھ 2 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے 3، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے 2،2 جبکہ ایمن انور اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
A sensational performance! 👏
Pakistan earn a 13-run win over India 🤩#INDvPAK | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/3pSTvsP6at
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 7, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

