ٹرائی سیریز: بنگلہ دیش کو مسلسل تیسری شکست، فائنل کی دوڑ سے باہر

ٹرائی سیریز میں مسلسل تیسری شکست کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 48 رنز شکست دے دی۔
کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں گلین فلپس (60)اور ڈیوون کونوے(64) کی نصف سنچریز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔
مارٹن گپٹل 34 اور فیبیان ایلن 32 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے 2،2 جبکہ شورفل الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم کپتان شکیب الحسن کی 70 رنز کی اننگز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی۔
https://twitter.com/ICC/status/1580068462885539842
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی اور مائیکل بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں کل پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل آئیں گے جبکہ فائنل میچ جمعے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

