Advertisement

بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد

بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد

بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد

ملتان: رنگ آف پاکستان کے زیر انتظام بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ملتان میں بین الاقوامی ریسلرز کی آمد اور سیلاب متاثرین کے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ڈی ایچ اے ملتان میں پریس بریفننگ دی گئی۔

اس موقع پر بریگیڈیئر شعیب انور کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے تمام ریسلرز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایچ اے نے شہر اولیاء میں دو انٹرنیشنل ایونٹ کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رنگ آف پاکستان کو ملتان میں پہلی بار منعقد کروارہے ہیں جب کہ اس ایونٹ میں پچیس سے تیس کھلاڑی اپنے داؤ آزمائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان شہر کو نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل لیول پر پرموٹ کرنا ہے۔

Advertisement

چیئرمین رنگ آف پاکستان عاصم علی شاہ نے کہا کہ ویژن والے آدمی کو ویژن والی چیزیں نظر آتی ہیں، ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آپ سب کو مبارک ہو۔

عاصم علی شاہ کہتے ہیں کچھ ماہ پہلے ہم نے سیلاب کی صورت میں آسمانی آفت کا سامنا کیا، ہماری کوشش تھی کہ ہم ان سیلاب متاثرین کے لیے کچھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز لے کر آنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا، اب انٹرنیشنل ریسلرز کے آنے سے سیلاب متاثرین کی مدد ہوسکے گی۔

عاصم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رنگ آف پاکستان کو مختلف شہروں میں متعارف کروارہے ہیں۔

اس موقع پر رنگ آف پاکستان کے سی ای او عمران شاہ نے کہا کہ ہم اوور سیز پاکستانی اپنے ملک کو بہت مس کرتے ہیں، ہماری یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی عوام کے لئے کچھ نیا کیا جائے۔

اس مقابلے میں بیس ممالک کے پچیس کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، پہلی دفعہ ملتان آیا ہوں اور یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ جب یہ لوگ یہاں سے جائیں گے تو سپر سٹارز بن کر جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بین الاقوامی ریسلرز کی آمد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد کرنا ہے۔

ان ریسلرز میں ماریا مے، ٹینی آئرن، بادشاہ پہلوان خان، امالی دیب اور آدم فلیکس شامل ہیں جب کہ بین الاقوامی ریسلرز آج ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔

اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات ان کا بھر پور استقبال کریں گے جب کہ ریسلرز ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version