Advertisement

معزور ایتھلیٹ نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے

ٹانگوں کے بغیر پیدا ہونے والے امریکی ایتھلیٹ نے ہاتھوں کی مدد سے لمبی باکس جمپ لگا کر اور تین منٹوں میں  سب سے زیادہ ڈائمنڈ پش اپس لگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اعلان کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کلارک نے دونوں ریکارڈ اپنے نام کیے۔

زائن کلارک نے سب سے پہلے باکس جمپنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پہلی کوشش میں انہوں نے 24 انچز کی چھلانگ لگائی، پھر 30 انچز کی اور آخر میں 33 انچز کی چھلانگ لگا کر ریکارڈ سیٹ کیا۔

اس کے بعد کلارک نے ڈائمنڈ پش اپس کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔ پہلی کوشش میں وہ بہتر کارکردگی نہیں دِکھا سکے جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے تین منٹ کے اندر 248 پُش اپس لگا لیں۔

گینیز حکام سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پُش اپس ذہن کا کھیل تھا۔

Advertisement

کلارک کوڈل ری گریشن سِنڈروم کی وجہ سے بغیر ٹانگوں کے پیدا ہوئے تھے۔ اس نایاب کیفیت میں ریڑھ کی ہڈی کے نیچے کے حصے کی نشو نما غیر معمولی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version