Advertisement

افتخار احمد زمبابوے کے خلاف میچ میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید

افتخار احمد زمبابوے کے خلاف میچ میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید

افتخار احمد زمبابوے کے خلاف میچ میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید

قومی ٹیم کے بیٹر افتخار احمد کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرروت ہے، زمبابوے کے خلاف میچ میں دوبارہ سے کم بیک کریں گے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جس میں پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت سے کیا۔

اس میچ میں قومی ٹیم کو ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 82 رنز کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی کھلاڑی کافی دکھی نظر آئے۔

پاکستان کا اگلا مقابلہ جمعرات کو زمبابوے سے ہوگا جس میں پاکستان کے پاس مزید غلطی کی گنجائش باقی نہیں جب کہ اس میچ میں جیت سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

بھارت کے خلاف 51 رنز کی اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کی وجہ سے کھلاڑی کافی دکھی تھے اور ہمارے دل ٹوٹ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تکلیف کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں جب کہ اس موقع پر انہوں نے بھارت کے خلاف شکست کے بعد ٹیم کو سنبھالنے پر بابر اعظم کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

افتخار احمد کہتے ہیں کہ ’جس طرح سے بابر اعظم اور انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی حمایت کی وہ قابل تعریف ہے‘، کپتان اور کوچز نے ہمیں بتایا کہ یہ ہمارا آخری میچ نہیں تھا اور سب سے بھرپور کوشش کی تھی۔ لہذا اب ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

Advertisement

زمبابوے کے خلاف میچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے ایک بین الاقوامی ٹیم ہے اور ہمیں ان کے خلاف کسی بھی دوسری ٹیم کی طرح مضبوط کھیلنا ہوگا۔

مڈل آرڈر بلے باز کہتے ہیں کہ اچھا کھیلنا اور اعتماد برقرار رکھنا ضروری ہے، کھلاڑی پرفارم کرنے کے بھوکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی پچز تیز اور باؤنسی ہیں اور ہم نے اس کے لیے تیاری کر رکھی ہے، حارث رؤف اہم اسٹرائیک بولر ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ یہاں بہتر بولنگ کریں گے اور پاکستان کے لیے جیتیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version