بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کتنی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے؟

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کتنی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے جس کے سپر 12 مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کھیلا گیا۔
میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گ یند پر 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید
اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جب کریز پر پہنچے تو بھارتی بولر اشدیپ سنگھ کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں جب کہ اس سے قبل بھی وہ چار مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
بابر اعظم نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جس کے بعد سے وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 93 میچز کھیل چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہیں 88 اننگز میں بیٹنگ کرنے کا موقع ملا جس میں وہ صرف پانچ مرتبہ ہی صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جب کہ انہوں نے 129.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 231 رنز اسکور کیے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وہ تک دو سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جب کہ ایک مرتبہ انہوں نے 122 رنز کی اننگز بھی کھیل رکھی ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم تین سال لگاتار آئی سی سی بیٹر رینکنگ میں نمبر ون بیٹر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ آئی سی سی بیٹر رینگنگ میں اب بھی ان کا تیسرا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News