ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا کے ہاتھوں سری لنکا کی اپ سیٹ شکست پر ٹنڈولکر کا دل چسپ تبصرہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا کے ہاتھوں سری لنکا کی اپ سیٹ شکست پر ٹنڈولکر کا دل چسپ تبصرہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔
گولنگ کے اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سری لنکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ : پہلا میچ پہلا اپ سیٹ، نمیبیا نےسری لنکا کو شکست دیدی
اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ نمیبیا نے آج دنیائے کرکٹ کو بتادیا ہے کہ ’نام یاد رکھنا‘۔
Namibia 🇳🇦 has told the cricketing world today… “Nam” yaad rakhna! 👏🏻
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 16, 2022
واضح رہے کہ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیدر لینڈز کی یو اے ای کو شکست
سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108 رنز ہی بنا سکی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں ہی آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

