Advertisement

محمد رضوان کی میلبورن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل

محمد رضوان کی میلبورن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل

محمد رضوان کی میلبورن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی میلبورن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں انہوں نے اب تک برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلے۔

پاکستان ٹیم کا وارم اپ میچز میں پہلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسرا مقابلہ افغانستان سے ہوا جو بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا۔

قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے آج میلبورن پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا مقابلہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

میلبورن پہنچ کر قومی ٹیم وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو معروف اسپورٹس جرنلسٹ ماہم فاطمہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان مسجد کے ممبر پر بیٹھ کر اللہ کی بڑائی بیان کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم 23 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد اگلا میچ 27 اکتوبر کو کھیلے گی جب کہ تیسرا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version