Advertisement

وسیم جونیئر کا اسٹرائیک ریٹ پاکستان کے ٹاپ بولرز سے بھی بہتر

وسیم جونیئر کا اسٹرائیک ریٹ پاکستان کے ٹاپ بولرز سے بھی بہتر

وسیم جونیئر کا اسٹرائیک ریٹ پاکستان کے ٹاپ بولرز سے بھی بہتر

پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ٹاپ بولرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نیدر لینڈز کے خلاف دو وکٹیں لینے والے بولر محمد وسیم جونیئر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13.5 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پاکستان کا بہترین بولنگ اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اس کارنامے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق فاسٹ بولر عمر گل، حسن علی اور حارث رؤف سمیت اسپنر سعید اجمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ اس کامیابی کا سہرا پاکستانی بولرز کو جاتا ہے۔

پاکستانی بولرز نے اس میچ میں تباہ کن بولنگ کے باعث نیدر لینڈز کو 91 رنز تک محدود رکھا جب کہ پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میچ میں کامیابی نصیب ہوئی جب کہ بھارت اور زمبابوے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب بھی دو میچز ہونا باقی ہیں تاہم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا اب بھی مشکل نظر آرہا ہے۔

Advertisement

پاکستان 3 نومبر کو اپنے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف مدمقابل ہوگا جب کہ 6 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف سپر 12 مرحلے کا آخری میچ کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version