پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے فارغ

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے فارغ
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کو حکومت نے عہدے سے ہٹادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو اے سی چوری میں ملوث تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
واضح رہے کہ آصف زمان کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔
آصف زمان اسکواش کے سابق پلیئر رہ چکے ہیں جب کہ انہیں مارچ 2021 میں تین سال کے لیے عہدے پر تعینات کیا تھا۔
یاد رہے کہ اختر گھنجیرا کے جانے کے بعد یہ عہدہ دو سال تک خالی رہا جس کے بعد گذشتہ سال نئے سربراہ کی تقرری کے لیے انٹرویو لیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News