Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فخر زمان اور شان مسعود کی دستیابی سے متعلق کپتان کا اہم بیان

کپتان قومی  کرکٹ ٹیم بابر اعظم  نے  فخر زمان اور شان مسعود کی دستیابی سے متعلق اہم بیان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں  پریس کانفرنس کے دوران کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  شان مسعود ریکور کرچکے ہیں اوہ کل میچ  کے لیے دستیاب ہیں تاہم  فخر زمان ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے اور وہ  کل میچ  کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ   میں چاہوں گا کہ میچ ہو  لیکن موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ جتنا بھی میچ ہو ہم لوگ تیار ہیں، کل اپنی پوری کوشش کریں گے۔ جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   شاہین شاہ آفریدی واپس آیا  ہے اور حارث رؤف بھی اچھی فارم میں ہے۔ حارث رؤف بگ بیش کھیل چکے ہیں، انہوں نے  شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ   سب بولرز کو یہاں کی کنڈیشنز کا بتایا ہے، ہر کھلاڑی کے لیے ہم نے الگ پلان تیار کیا ہے، اسی کے مطابق کھیلیں گے۔ شاداب خان اور محمد نواز پلان کے مطابق اچھا کھیلتے ہیں جو ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔

Advertisement

 ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ  کوشش کرتے ہیں تمام کھلاڑیوں سے اچھے طریقے سے ملیں۔

انہوں نے کہا کہ  گراؤنڈ میں ابھی گئے نہیں ، وکٹ کو کور کیا ہوا ہے۔ آسٹریلیا کے گراؤنڈز بڑے ہیں، کوشش ہوگی اسکور کرتے رہیں۔ ٹی  ٹوئنٹی میں کرکٹ تیز ہے، کوئی بھی  ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی۔

کپتان  قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ  میچ میں کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا کر جتوا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version