Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں، اہم خبر سامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں 23 اکتوبر کو شیڈول  پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان  اور بھارت  کے درمیان 23 اکتوبر کو میلبرن میں شیڈول میچ کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبرن میں شدید تیز بارش کی پیش گوئی ہے ، بارش کے امکانات  نوے فیصد   تک ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔جمعہ کو محکمہ موسمیات نے 96 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ہفتے کے روز بھی موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے لیکن کبھی کبھار سورج نکلنے  بھی کا امکان ہے۔

Advertisement

اس سے قبل چند دن پہلے میلبرن میں اتوار کے روز ساٹھ فیصد  تک بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

پاک بھارت میچ موسم کے بہتر ہونے کے انتظار میں گزر سکتا ہے۔

دوسری جانب ہفتے کو آسٹریلیا اور نیوزی کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔ سڈنی میں 85 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، دونوں ٹیموں کے میدان میں اترنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے  اور اگلے منگل تک بارشوں کے پیش گوئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے گروپ میچز کے لیے کوئی  ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version