Advertisement

ویمنز ایشیاکپ؛ ثنا میر نے تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی

ویمنز ایشیاکپ کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا ہے۔

بنگلادیش میں ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیاکپ جاری ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ 13 ویں نمبر کی ٹیم تھائی لینڈ سے ہوا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے سب سے زیادہ 64 گیندوں پر 56 رنز اسکور کیے جب کہ منیبا علی 15 اور ندا ڈار نے 12 رنز بنا سکیں۔

ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف ایک گیند پہلے پورا کرلیا جب کہ پاکستان کی جانب سے طوبیٰ اور ندا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی شکست اور تھائی لینڈ کے اپ سیٹ پر سابق کپتان ثنا میر کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے تھائی لینڈ کی فتح کو تاریخی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ثنا میر کا کہنا تھا کہ اوسط سے کم منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد پاکستان کو لے ڈوبی ہے۔

Advertisement

ان کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لو پچز پر انعم امین کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد سعدیہ اقبال کو بھی میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 میں کامیابی جب کہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version