Advertisement

پہلے ہی کہا تھا ایوریج ذہنیت والے لوگ ایوریج نتائج ہی دیتے ہیں، شعیب اختر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کو بدترین شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جس میں آج پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے ہوا جب کہ اس میچ میں قومی کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پاکستان کو 1 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑی بھی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں جب کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا بھی سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں بہت حیران ہوں، اور سلیکٹ کرو ایوریج لوگ اور ایوریج مینجمنٹ کو تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ اب آپ زمبابوے جیسی ٹیم سے ہار گئے جس پر میں بہت مایوس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کا اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے، اب وہی باتیں ہوں گی کہ اگر ایسا ہوجائے ویسا ہوجائے تو ہمارا چانس بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں دو ماہ پہلے ہی بول چکا ہوں اگر آپ ایوریج ذہنیت والے لوگ منتخب کریں گے تو نتائج بھی ایوریج ہی ملیں گے‘۔

واضح رہے کہ اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا جب کہ ہدف کے تعاقب میں قومی بلے باز ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 129 رنز ہی بناسکے۔

خیال رہے کہ زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی ہے جس سے قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version