ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ کب کس سے ہوگا؟ جانیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ کب کس سے ہوگا؟ جانیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کی ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں جب کہ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے میچز آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ہیں جس کے کولیفائنگ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سپر 12 مرحلے کا آغاز ہوگا۔
سپر 12 مرحلے میں 12 ٹیمیں موجود ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جب کہ پاکستان کو گروپ 2 میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کو شکست، زمبابوے کی سپر 12 میں رسائی
پاکستان کے ساتھ گروپ میں روایتی حریف بھارت، بنگلادیش، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کرے گی جب کہ دوسرا میچ 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
Advertisement🇵🇰 fixtures 🏏#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/QF3WaPtOZW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 21, 2022
پاکستان کا تیسرا مقابلہ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف پرتھ میں ہوگا جب کہ چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئر لینڈ کی فتح: 2 بار کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
سپر 12 مرحلے کا پانچواں اور آخری میچ 6 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہوگا۔
دوسری جانب سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور سر ی لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News