ویرات کوہلی کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں کے ایل راہل، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ بھی موجود ہیں۔
#ViratKohli having fun in India’s training session#CricketTwitter #OneCricket #TeamIndia #T20WorldCup pic.twitter.com/RxAQ0XQFLZ
— OneCricket (@OneCricketApp) October 16, 2022
ویرات کوہلی ڈانس کرنے میں اتنے مگن ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کی ویڈیو کوئی ریکارڈ کر رہا ہے جبکہ ان کا ڈانس ان کے ساتھی کھلاڑی بھی بھرپور انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے باؤنڈری پر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

