ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست

ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔
ہرشیتھا سمارا وکرما 35 اور انوشکا سنجویوانی 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھونے 3 جبکہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔
کپتان بسمہ معروف 42 اور ندا ڈار 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
Pakistan fall short by one run 💔
Well played, Sri Lanka 🏏#PAKvSL | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/VIH1Mmtj1h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2022
سری لنکا کی جانب سے انوکا رانا ویرا نے 2 جبکہ کاویشا دلہاری اور سوگاندیکا کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویمنز ایشیا کپ کا فائنل اکتوبر کو سلہٹ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

