Advertisement

کیریبین پریمئیر لیگ، جمیکا تلاواہ تیسری بار چمپئین بن گیا

کیریبین پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں جمیکا تلاواہ نے بارباڈوس رائلز کر شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اگرچہ بارباڈوس رائلز پورے ٹورنامنٹ میں سب سے آگے رہے تھے، لیکن یہ تلاواہ ہی تھے جنہوں نے لیگ میں اپنا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

برینڈن کنگ کی روانی سے نصف سنچری اور فیبین ایلن اور نکلسن گورڈن کی تین تین وکٹوں کی مدد سے تلاواہ نے فائنل میں ٹائٹل کے فیوریٹ رائلز کو زیر کیا۔

فائنل میں جمیکا تلاواہ اپنے اہم باؤلر محمد عامر کے بغیر اترے، پاکستانی پیسر کمر کی انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے، عامر پاور پلے میں 9 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سرفہرست تھے۔

عامر کی جگہ مقامی باؤلر گورڈن نے جمیکا تلاواہ میں جگہ بنائی جنہوں نے 33 رنز کے عوض تین اہم وکٹیں حاصل کی۔

Advertisement

بائیں ہاتھ کے فنگر اسپنر ایلن نے بھی تین اہم وکٹیں حاصل کیں، پاور پلے کی آخری گیند پر ایلن نے اوپنر رحمان کارن ویل کو واپس بھیج دیا، ایلن نے تھوڑی دیر بعد میئرز بھی کو آؤٹ کر دیا۔

ایلن نے اعظم خان کی وکٹ بھی حاصل کی، جو رائلز کے لیے 40 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر تھے۔

پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے بھی پہلی اننگز میں رنز کے بہاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہاں تک کہ جیسن ہولڈر کی اہم وکٹ بھی حاصل کی، جو 17 (19) کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بارباڈوس رائلز نے دوسری اننگز میں تعاقب کرنے کے لیے تلاواہ کو 162 کا ہدف دیا۔

جمیکا تلاواہ کے اوپنر کینر لیوس کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بروکس اور کنگ کے درمیان 84 رنز کی شراکت نے کھیل کا رخ ان کے حق میں کر دیا۔

کنگ کے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنز شاندار تھے، 17ویں اوور کی پہلی گیند پر کنگ کے چھکے نے جمیکا تلاواہ کے کیمپ میں جشن کی تیاری کا اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version