Advertisement

شاہین کی انجری ہمیں بہت مہنگی پڑی، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین  شاہ آفریدی کی  انجری ہمیں  بہت مہنگی پڑی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست  کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر شاہین  اپنے اوورز پورے کر پاتے  تو   اس میچ کا نتیجہ  کچھ اور ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے بہت شاندار بولنگ کی تاہم شاہین کی انجری ہمیں بہت مہنگی پڑی جو کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ان فارم بیٹر ایلکس ہیلز کو کلین بولڈ کرکے ٹیم کو جیت کی  امید دلادی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی تیرہویں اوور میں شاداب خان کی  گیند پر ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

Advertisement

بعد ازاں وہ میدان میں واپس آئے اور کپتان نے انہیں ان کا تیسرا اور میچ کا سولہواں اوور کرنے کے لیے کہا تاہم وہ ایک ہی گیند کرسکے اور شدید درد کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔

Advertisement

جب شاہین آفریدی میدان سے باہر گئے تو  انگلینڈ کو 29 گیندوں پر 41 رنز درکار تھے  ۔ کپتان بابر اعظم کا ماننا ہے کہ اگر شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version