Advertisement

پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کے لیے عشائیے کا اہتمام

پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کے لیے عشائیے کا اہتمام

پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کے لیے عشائیے کا اہتمام

پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں کل عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں سفارت کاروں  سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

کل قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی بی نے عشایئے کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ یاد رہے قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشایئے کا مقصد کھلاڑیوں کی حالیہ پرفارمنسز کو سراہنا ہے جب کہ عشایئے میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جو 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔

 دوسرا ٹیسٹ میچ 9 تا 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version