بابر اعظم کس بولر کو چھکا لگانا چاہتے ہیں؟

بابر اعظم کس بولر کو چھکا لگانا چاہتے ہیں؟
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتادیا ہے کہ وہ کس بولر کو چھکا لگانے کے خواہشمند ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں میزبان نے بابر اعظم سے کوئیک فائر سوالات کیے جس کے انہوں نے جواب دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کتنی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے؟
کوئیک فائر سوالات میں میزبان نے بابر اعظم سے ان کا عرفی نام بھی پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بوبی نام بتایا جب کہ انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کو ہمیشہ کے لیے اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔
اسی دوران ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کھلاڑی کو چھکا لگانا چاہتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو چھکا لگانا چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنا پسندیدہ شاٹ کور ڈرائیو قرار دیا۔
علاوہ ازیں بابر اعظم سے کرکٹ کے علاوہ شوق سے متعلق بھی پوچھا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں گھومنا پھرنا، شاپنگ کرنا اور کبھی کبھی اسنوکر کھیلنا بھی پسند ہے‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے دو مرتبہ بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News