Advertisement

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پر امید

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پر امید

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پر امید

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں جب کہ انہوں نے اپنی نظریں ٹیسٹ چیمپئن شپ پر جمالیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہوگیا ہے جس کا اعلان شام یا کل تک سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آنے کے بعد اپنا پلان تیار کرلیا ہے، کل میدان میں اپنا لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے تیاری کرلی ہے، انگلینڈ کے خلاف پہلے فاسٹ بولر اور پھر اسپنرز کو سامنے لائیں گے، سینئر کھلاڑی محمد یوسف کافی تجربہ کار ہیں جن سے بھرپور رہنمائی مل رہی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کہتے ہیں راولپنڈی کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتی ہیں، کوشش ہوگی کہ پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں ایک سیشن میچ کو بدل سکتا ہے جب کہ ہمارے فاسٹ بولرز اور اسپنرز میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ٹیسٹ میں آنا مشکل ہوتا ہے لیکن تینوں فارمیٹ میں ملکی کی نمائندگی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version