Advertisement

’اقبال ڈے پر شاہینوں نے قوم کو تحفہ دیا‘، کھلاڑیوں کا ردعمل

’اقبال ڈے پر شاہینوں نے قوم کو تحفہ دیا‘، کھلاڑیوں کا ردعمل

’اقبال ڈے پر شاہینوں نے قوم کو تحفہ دیا‘، کھلاڑیوں کا ردعمل

پاکستان کے سابق و موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے سیمی فائنل جیتنے کی خوشی میں ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی سنچری پارٹنر شپ کی بدولت گرین شرٹس نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’جس جس نے توہین بابر کی تھی وہ معافی مانگیں‘

قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

Advertisement

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ٹیم اور بالخصوص پاکستانیوں کو یہ کلینیکل جیت مبارک ہو، آئیے اب فائنل سے لطف اندوز ہوتے ہیں‘۔

بوم بوم آفریدی نے لکھا کہ ’فائنل کی جانب قومی ٹیم روانہ، ہمارے لڑکوں نے کیویز کو تینوں شعبوں میں پیچھے چھوڑ دیا بالخصوص فیلڈنگ میں۔ بابر اعظم نے سامنے آکر ٹیم کی قیادت کی جس کی ضرروت تھی، سب پاکستانیوں کو مبارک ہو‘۔

Advertisement

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’بہت خوب پاکستان، سب سے زیادہ پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے دعائیں کر کر کے پاکستانی ٹیم کو یہاں تک پہنچا دیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ اس قوم کو کوئی نہیں توڑ سکتا کیونکہ اگر ہم اس قوم کا کردار اگر ٹیم سے دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ ہماری عادت ہے کم بیک کرنے کی‘۔

جیت کی خوشی میں آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’شاہینوں کی جانب سے پاکستانی شائقین کو ’اقبال ڈے‘ کا تحفہ ملا ہے، اس جیت پر پوری قوم کو بہت بہت مبارک ہو۔ ہم انشااللہ ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپئن بننے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہیں‘۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1590305109530923008

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version