Advertisement

نروس نہیں ہیں، لیکن فائنل کا پریشر ہوتا ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  نروس نہیں ہیں، لیکن فائنل کا پریشر  ضرور ہوتا ہے،  کوشش کریں گے دباؤ  نہ لیں۔

میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کپتان بابر اعظم  کا کہنا تھا کہ    اس ورلڈ کپ کو 1992 ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے،    سارے کھلاڑی پر جوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر اچھا کم بیک کیا۔ کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے حال ہی میں ہوم سیریز بھی ہوئی ۔ فائنل میں سو فیصد کھیل پیش  کریں گے ۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، ابتدائی چھ اوور بہت اہم ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  جب آپ کی پرفارمنس نہیں آتی تب آپ پر پریشر بڑھتا ہے۔ میرے رنز نہیں بن رہے تھے ، مڈل آرڈر پر تنقید ہوتی تھی اور انہوں نے ہی پرفارمنس دی۔ خوشی ہے مڈل آرڈر نے رنز کرنے شروع کردیے۔

محمد حارث سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ  وہ نوجوان ہے اور لگتا ہی نہیں کہ وہ ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔اس نے ورلڈ کپ کا پریشر نہیں لیا اور بہترین بلے بازی کی۔

میلبرن میں بارش کی پیشگوئی کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو  اور بارش سے متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی  ہے۔ ہمارا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

چیئرمین پی سی بی سے متعلق ملاقات کے بارے میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی ۔انہوں نے کہا کہ کھل کر کھیلیں ، اپنے گیم پر قائم رہیں ۔انہوں نے اپنی یادیں بھی شیئر کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version