Advertisement

حارث رؤف اپنی شریکِ حیات میں کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا

حارث رؤف اپنی شریکِ حیات میں کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا

حارث رؤف اپنی شریکِ حیات میں کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتادیا ہے کہ وہ کن خوبیوں کی مالک لڑکی کو اپنی شریکِ حیات بنانا چاہتے ہیں۔

ان دنوں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے جس میں پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے جن میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں اپنی تیز رفتار بولنگ کے ذریعے دنیا کی توجہ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بہت کم عرصے میں شہرت کمائی اور وہ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

فاسٹ بولر کا شمار پاکستان کے سپر اسٹار میں ہوتا ہے، اگر ہم حارث رؤف کے کیریئر کی بات کریں تو ون ڈے میں انہوں نے اب تک 15 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیتے ہیں؟

Advertisement

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں وہ 56 میچز کھیل کر 70 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حارث رؤف نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے مزاحیہ انداز میں شادی کا سوال پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جسے کرکٹ میں بالکل بھی دلچسپی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بات صرف مجھ پر چھوڑ دی جائے اور لڑکی جو بھی ہو وہ صرف میرا خیال رکھے۔

حارث رؤف نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں پسند کی شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میں پسند کی شادی اس طرح کروں گا کہ یہ طے شدہ شادی میں بدل جائے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حارث رؤف نے پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version