Advertisement

وریندر سہواگ محمد حارث کی صلاحیتوں کے معترف

وریندر سہواگ محمد حارث کی صلاحیتوں کے معترف

وریندر سہواگ محمد حارث کی صلاحیتوں کے معترف

سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث نے جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

انہوں نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا تھا۔

سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا محمد حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد حارث ، بابر اعظم اور رضوان کو نیچے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’جس طرح حارث نے بیٹنگ کی اس کو دیکھتے ہوئے ان کا مستقبل روشن ہے ، انہوں نے آسٹریلیا جیسی پچز پر جنوبی افریقہ کا مقابلہ کیا‘۔

وریندر سہواگ کہتے ہیں انہوں نے شاید 28 رنز بنائے لیکن وہ 60 سے کم نہیں تھے، اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو رضوان اور بابر کو بیٹنگ آرڈر میں نیچے جانے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ محمد حارث نے تین چھکے لگانے کے بعد اپنا نام پاور پلے میں تین چھکے لگانے والے پاکستان کے محدود بلے بازوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

Advertisement

اس فہرہست میں عمران نذیر اور حیدر علی شامل ہیں جو پہلے چھ اوورز میں تین چھکے لگا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان نے شاداب خان، افتخار احمد اور شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 33 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version