Advertisement

عرفان پٹھان کی پاکستان مخالف ٹوئٹ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

عرفان پٹھان

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے گذشتہ روز پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان مخالف ٹوئٹ کی جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان گذشتہ روز کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جیت بھارتی بولر سے برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے پاکستان مخالف ٹوئٹ کرڈالا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’پڑوسیوں جیت تو آتی جاتی رہتی ہے، گریس آپ کے بس کی بات نہیں‘۔

عرفان پٹھان کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی چپ نہ رہ سکے اور انہیں کھری کھری سنادی جب کہ کئی صارفین نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

سابق پاکستانی بیٹر عمران نذیر بھی میدان میں کود پڑے اور انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹ دیکھ کر افسوس ہوا‘۔

بعد ازاں عرفان پٹھان نے جواب دیا کہ ’آپ کو جیت کے بعد چند پاکستانیوں کے طرز عمل پر بھی افسوس کا اظہار کرنا چاہیے‘۔

Advertisement

جس پر عمران نذیر نے بھی جواباً لکھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ وہاں کیا ہوا اور نہ ہی میں کسی کے برے طرز عمل کا دفاع کر رہا ہوں لیکن چند لوگ کسی قوم کی عکاسی نہیں کر سکتے‘۔

Advertisement

اسی طرح احتشام الحق نامی صحافی نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ ’انگلش اوپنرز کوئی گریس نہیں دکھا رہے‘۔

احسن فاروق نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’عرفان پٹھان کو کین ولیمسن سے گریس سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی عرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/KazmiWajahat/status/1590656661303472131

https://twitter.com/qazitalhakhan2/status/1590664347164217344

سوشل میڈیا پر بے تحاشہ تنقید کے بعد عرفان پٹھان کو اپنا دفاع کرنا پڑگیا اور وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یہ ٹوئٹ کھلاڑیوں کے لیے نہیں تھی‘۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جس میں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version