Advertisement

عاقب جاوید نے پی سی بی میڈیکل پینل پر سوالات اٹھادیے

عاقب جاوید نے پی سی بی میڈیکل پینل پر سوالات اٹھادیے

عاقب جاوید نے پی سی بی میڈیکل پینل پر سوالات اٹھادیے

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوران انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل طبی طور پر کلیئر نہیں کیا گیا تھا جب کہ وہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے بحالی کے عمل میں تھے۔

فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کے خلاف صرف ایک میچ کھیلا اور وہ اپنی فارم کے ساتھ مشکلات کا شکار نظر آئے جس کے بعد انہیں بقیہ میچز کے لیے کلیئر نہیں کیا گیا۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پی سی بی کا میڈیکل پینل کھلاڑیوں کی متعلقہ انجری سے آگاہ ہے، پہلے تو انہیں فٹ قرار دے دیا جاتا ہے اور پھر انہیں پورے ٹورنامنٹ کے لیے ان فٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا اس حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا میڈیکل پینل کو کھیلوں سے متعلق انجری کے بارے میں کوئی آئیڈیا ہے؟

عاقب جاوید کہتے ہیں کہ ’پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فخر زمان کو فٹ قرار دیا لیکن وہ چند اوورز کے بعد ہی ان فٹ ہوگئے‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اس وقت کھلایا گیا جب وہ ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹ نہیں تھے، ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ کھیلوں کی انجری کے بارے میں کچھ جانتے بھی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سپر 12 مرحلے کے افتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف میچ میں اپنی انجری سے لڑتے ہوئے نظر آئے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین آفریدی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے ایک اور گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version