Advertisement

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجہ بتادی

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجہ بتادی

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

فواد عالم نے رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کی چار اننگز میں 33 رنز بنائے تھے جب کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف اپنے واحد ٹیسٹ میچ میں 25 رنز اسکور کیے تھے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ فواد عالم ایک فائٹر ہیں، انہوں نے طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ پچھلی تین سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے ہم نے سعود شکیل کو منتخب کیا۔

واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کے باوجود فواد عالم کو دو میچز کے بعد پاکستان کے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد فواد عالم نے 2020 کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر قومی ٹیم میں واپسی کی، 37 سالہ کھلاڑی نے 19 ٹیسٹ میچ میچز میں 38.88 کی اوسط سے 1011 رنز بنائے جس میں پانچ سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہونے جارہا ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version